ڈاکوؤں کی خاتون سے شوہر اور بیٹی کے سامنے زیادتی، مقدمہ درج

تازہ ترین

تازہ ترین

بیٹی کے سامنے زیادتی

پنجاب کے تاریخی شہر حافظ آباد میں ڈاکوؤں کی خاتون سے شوہر اور بیٹی کے سامنے مبینہ زیادتی پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں شوہر شاہد اپنی بیوی اور ڈھائی سال کی بیٹی کو لے کر چنیوٹ جارہا تھا جب تین مسلح ڈاکوؤں نے فیملی کو روک لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعی سکھیکی کے قریب پیش آیا۔

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان دھمکیاں دے کر اسلحے کے زور پر فیملی کو کھیتوں میں لے گئے اور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعے کے دوران شوہر اور ڈھائی سالہ معصوم بچی بھی موجود تھی، تاہم  پولیس نے واقعے کی فوری تفتیش شروع نہیں کی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈکیتی اور زیادتی کے سنگین واقعے کے بعد پولیس نے ڈاکوؤں کی گرفتاری پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے تھانے کی حدود کا راگ الاپنا شروع کردیا جس پر متعلقہ ڈی پی او نے کارروائی کی۔

ڈی پی او فیصل گلزار نے واقعے کی تفتیش بر وقت شروع نہ ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سکھیکی لقمان چٹھہ کو معطل کرکے لائن حاضر کیا۔ بعد ازاں متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں تھانہ سکھیکی میں زیادتی اور ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا گیا۔

Related Posts