اسٹیٹ بینک، زر مبادلہ ذخائر میں 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی کمی

تازہ ترین

تازہ ترین

زر مبادلہ
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ قومی ذخائر کا مجموعی حجم 14 ارب 33 کروڑ سے زائد کی سطح پر ہے۔

مرکزی بینک نے زر مبادلہ ذخائر کے متعلق اعدادو شمار جاری کردئیے۔ مرکزی بینک کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر گزشتہ ہفتے کے دوران 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کمی سے 9 ارب 2 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 30 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔جبکہ مرکزی بینک کے مطابق ملک کے مجموعی ذخائر کی مالیت 19 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کو 14 ارب 33 کروڑ 54 لاکھ ڈالر رہی۔

رواں ماہ ہونے والی اہم مالیاتی پیشرت کے متعلق اسٹیٹ بینک سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک  کی جانب سے 29 جولائی کو زری پالیسی کا اعلان ہوگا اور گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد مانیٹری پالیسی کا اعلامیہ پریس کانفرنس کے دوران جاری کریں گے۔

Related Posts