کراچی، اورنگی ٹاؤن میں گھر کے اندر دھماکے سے متعدد افراد زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

گھر کے اندر دھماکے
(فوٹو: ہم نیوز)

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں گھر کے اندر دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر10 کے قریب گھر میں سلنڈر پھٹ گیا، واقعے کے نتیجے میں گھر کی چھت اور دیوار گر گئی۔ زخمی ہونے والے 12 افراد کو طبی امداد کیلئے فوری قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ہسپتال میں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمیوں میں 4خواتین اور بچے شامل ہیں جبکہ 3 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں گھر کی دیوار گر گئی تھی۔

گھر کی دیوار گرنے سے پڑوس کے گھر کی چھت بھی گر گئی اور مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جس گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا، اس کی پڑوسن اور 3 بچے بھی زخمی ہوگئے ہیں۔

واقعے سے متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ علاقے میں گزشتہ 2 سال سے گیس نہ ہونے کے باعث علاقے کے ہر گھر میں گیس سلنڈر کا استعمال جاری ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا۔

Related Posts