مہنگائی کے اس دور میں سستی گاڑی بھی خریدنا گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے مشکل ہوگیا ہے۔ گاڑیاں تو دور کی بات اب تو موٹرسائیکل بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہے۔
اس صورتحال میں ہونڈا کمپنی کی جانب سے مہنگائی کے مارے عوام کے لیے ایک اچھی آفر پیش کی گئی ہے جس نے خریداروں کی خاص توجہ حاصل کرلی ہے۔
موقر معاصر آج کے مطابق ہونڈا سٹی 1.2 میں وی ٹی ای سی انجن دیا گیا ہے، مذکورہ گاڑی میں ٹچ اسکرین ڈسپلے اور اسمارٹ فون کنیکٹویٹی جیسے فیچرز موجود ہیں۔
ہونڈا کار میں دیے گئے سیفٹی فیچرز میں اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (اے بی ایس) الیکٹرانک بریک فورس ڈسٹری بیوشن (ای بی ڈی) اور ملٹی پل ایئربیگز وغیرہ شامل ہیں۔
ہونڈا کمپنی پاکستان میں اپنی کامیابی کے تیس سال مکمل ہونے پر سٹی 1.2 خریدنے والے صارفین کو محض 30 ہزار روپے میں گاڑی کا انٹیریئر ہائی گریڈ کرانے کی آفر پیش کر رہی ہے۔ یہ آفر صرف ہونڈا سٹی 1.2 ایم ٹی اور ہونڈا سٹی 1.2سی وی ٹی کے لیے ہے، ساتھ ہی یہ پیشکش محدود مدت کے لیے ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








