فحش فلمیں دیکھنے کا انجام، بھائی نے بہن کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

سوشل میڈیا پر ایک انتہائی دل خراش واقعے کی تفصیلات سامنے آئی ہیں جس میں کم سن بھائی نے اپنی سگی کم سن بہن کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا، جبکہ ماں نے سب کچھ معلوم ہونے کے باوجود بیٹے کے گھناؤنے جرم پر پردہ ڈال دیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ مدھیہ پردیش میں پیش آیا، پولیس نے انکشاف کیا کہ معصوم بچی کو اس کے بھائی نے قتل کیا۔ نابالغ بھائی نے رات گئے اپنے موبائل فون پر فحش فلم دیکھنے کے بعد ساتھ سوئی ہوئی اپنی 9 سالہ بہن کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

کم سن بہن نے بھائی سے کہا کہ وہ صبح باپ سے شکایت کرے گی جس پر لڑکے نے اپنی بہن کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور پھر ماں کو اُٹھا کر سب کچھ بتا دیا اور بہن کی سانسیں چلتی دیکھ کر دوبارہ گلا گھونٹ دیا۔

اس دوران کمرے میں موجود  18 اور 17 سالہ بیٹیاں بھی جاگ گئیں۔ ماں نے ان دونوں بیٹیوں کو مردہ بچی کے ساتھ لٹا دیا اور بیٹے کو اپنے ساتھ سلایا۔ صبح ڈراما کیا کہ بچی کو زہریلے کیڑے نے کاٹا ہے جس سے وہ مرگئی۔

اہل محلہ کے اصرار پر وہ بیٹی کو پرائیوٹ ڈاکٹر کے پاس لے کر گئے لیکن اس نے کہا کہ سرکاری اسپتال لے کر جائیں۔ سرکاری ڈاکٹر نے شک ہونے پر پولیس کو فون کیا۔

پولیس نے خاندان کے ایک ایک فرد سے الگ الگ پوچھ گچھ کی۔ سب کے بیانات میں تضاد کو دیکھ کر ماں اور دو بڑی بیٹیوں سے سختی سے پوچھا تو دونوں نے اعتراف جرم کرلیا۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیجا گیا جہاں بچی کے ساتھ جنسی زیادتی اور گلا  گھونٹ کر قتل کرنے کی تصدیق ہوگئی۔ ملزم فرار ہے۔

Related Posts