بھارت کو شکست، سری لنکا ویمن ایشیا کپ لے اڑیں

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ریڈیو پاکستان

سری لنکا ویمن نے بھارت کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ویمنز ایشیا کپ جیت لیا۔

دمبولا میں کھیلے گئے ایشیا ویمنز کپ کے فائنل میں بھارتی ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165رنز کا ٹارگٹ سیٹ کیا۔

بھارت کی جانب سے سمرتی مندھانا 60 رنز بنا کر نمایاں اسکورر رہیں۔

جواب میں میزبان سری لنکا ویمنز نے ہدف 19 ویں اوور میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا اور بھارت کو 8 وکٹوں سے عبرت ناک شکست دے دی۔

سری لنکا کی ہرشیتھا سمارا وکرما نے 69 رنز کی ناقابل شکست اور زبردست دھواں دھار اننگز کھیلی جبکہ کپتان چماری اتاپتو 61 رنز بنا کر نمایاں اسکورر رہیں۔

سری لنکا ویمنز کا منفرد ریکارڈ یہ ہے کہ اس ٹیم نے پہلی بار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت کر اپنے نام کرلیا ہے۔ بھارت 7 بار اور بنگلا دیش ایک بار ایشیا کپ جیت چکے ہیں۔

Related Posts