پشاور: مشیر اطلاعات کے پی کے بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ چوروں کی خواہش ہے کہ پی ٹی آئی آزمائش میں رہے، فائدہ لینے کی کوشش کرنے والے معاملات بگاڑ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ سیاست کے میدان میں ہمارا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔ یہ جو چور بیٹھے ہیں، ان کی خواہش یہی ہے کہ تحریکِ انصاف اسی طرح آزمائش کا شکار رہے۔
بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ بنوں میں ہم نے معاملات سنبھالے اور راضی نامہ ہوگیا لیکن امیر مقام اور عطاء اللہ تارڑ کہنے لگے کہ یہ تو پی ٹی آئی نے کیا تھا۔ فائدہ لینے کی کوشش میں لگے ہوئے لوگ معاملات کو بگاڑ رہے ہیں۔ ہماری شکایات دور کی جائیں۔
مشیر اطلاعات کے پی کے نے کہا کہ سیاست کے میدان میں ہمارا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔ یہ لوگ ہمارے لیے ایک گھنٹے کی مار ہیں۔ ہم نے کسی کو کوئی نیا مسیج نہیں دیا۔ اگر ہم پر یہ الزام ہے کہ ہم نے ملک کے مفاد کے خلاف کام کیا ہے تو میں اس الزام کی تردید کرتا ہوں۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ حکومت پوری کوشش کررہی ہے کہ تحریکِ انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین اختلافات ہوں تاکہ یہ لوگ مزے کرتے رہیں۔ تحریکِ انصاف کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








