ارشد شریف قتل کیس، سپریم کورٹ میں از خود نوٹس کی سماعت آج ہوگی

تازہ ترین

تازہ ترین

ارشد شریف
(فوٹو: ڈیلی اوصاف)

اسلام آباد: ارشد شریف قتل کیس پر سپریم کورٹ میں از خود نوٹس کی سماعت آج ہوگی۔ ملک کے مشہور صحافی، ٹی وی میزبان اور تجزیہ کار کے قتل کو قوم آج تک بھول نہیں سکی۔

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ارشد شریف کو 23 اکتوبر 2022 کے روز وطن سے دور کینیا میں سر پر گولی مار کر قتل کیا گیا، جس پر کینین عدالت فیصلہ سنا چکی ہے، تاہم ارشد شریف کے اپنے وطن میں ہی کیس کی سماعت میں طویل وقفہ کیا گیا۔

سپریم کورٹ میں صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے از خود نوٹس کی سماعت سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ کرے گا جس کی سربراہی جسٹس منصور علی شاہ کریں گے۔ اس سے قبل عدالت کی جانب سے نوٹسز جاری کردئیے گئے۔

کیس کی سماعت کیلئے اٹارنی جنرل، ڈی جی ایف آئی اے، سیکریٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کردئیے گئے۔ مقتول ارشد شریف کے اہلِ خانہ بھی عدالت میں پیش ہوں گے اور کیس پر انصاف طلب کریں گے۔

Related Posts