کراچی میں کب اور کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

بارش
(فوٹو: جی این این)

کراچی میں طاقتور مون سون ہواؤں کے زیر اثر آج گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے اپنی پیشگوئی میں حقائق بتا دئیے۔ 

تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے بدھ تک بارش کی پیشگوئی ہے، شہر میں آج ہلکی اور منگل کو تیز بارش ہو سکتی ہے۔مون سون سسٹم سندھ پر اثر انداز ہوسکتا ہے، آئندہ 24 گھنٹوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 1 روز تک موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں سمندری ہوائیں جزوی طور پر معطل ہیں، سمندری ہوائیں معطل ہونے کے باعث شہر مین حبس کی کیفیت ہے۔کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری ہے۔

ماہرین موسمیات نے کہا کہ محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہا ہے اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔کراچی میں جنوب مغربی سمت سے آنے والی ہواؤں کی رفتار 9 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

شہرِ قائد کی ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوچکا ہے۔ ہلکی پھلکی بارش کورنگی، ویٹا چورنگی، گودام چورنگی، پی آئی بی ، شارعِ فیصل، حسن اسکوائر، طارق روڈ اور جیل روڈ کے علاقوں میں ہوئی۔

Related Posts