وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تحریکِ انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ عروبہ کومل کی ضمانت منظور کرلی ہے۔
تفصیلات کے مکطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ عروبہ کومل کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے ملزمہ کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
درخواستِ ضمانت کی سماعت کیلئے عروبہ کومل کے وکیل سردار مصروف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور سیشن کورٹ کو آگہی دی کہ اسی مقدمے میں 2 خواتین کی درخواستِ ضمانت پہلے ہی منظور کی جاچکی ہے جبکہ عروبہ کومل کا نام تو ایف آئی آر میں شامل ہی نہیں۔
وکیلِ صفائی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عدالت نے تحریکِ انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ عروبہ کومل کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی۔ اتوار کے روز عروبہ کومل کو ڈیوتی جج مرید عباس نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔
تحریکِ انصاف کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن، عروبہ کنول اوردیگر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں۔ عدالت نے عروبہ کومل کی جانب سے مچلکوں سے متعلق ہدایت کی تکمیل پر ملزمہ کی رہائی کا حکم دے دیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








