لاہور میں ڈانس پارٹی کے دوران پولیس نے چھاپہ مار کر خواتین سمیت 29ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پارٹی لاہور کے علاقے چوہنگ میں ہورہی تھی۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب پولیس نے ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ایک درجن سے زائد خواتین سمیت 29 ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈانس پارٹی پر چھاپہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مارا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور پولیس نے 29 ملزمان کو حراست میں لیا جن میں 15 خواتین بھی شامل ہیں۔ ایس پی صدر پولیس نے کہا کہ ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی ہیں، واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں ڈانس پارٹی کا انعقاد قانوناً جرم نہیں، تاہم منشیات اور اسلحے کی غیر قانونی نمائش سمیت دیگر جرائم قابلِ گرفت ہیں۔
گزشتہ برس کراچی پولیس نے بھی غیر ملکی اسکول کی ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر 10افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
کراچی پولیس نے نشے میں دھت 10 افراد کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔مقدمہ گزری تھانے میں منشیات ایکٹ اور اسپیکر ایکٹ کے تحت سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








