طلاق پر رقص، اپنی علیحدگی کا جشن منانے والی شہروز نور کون ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

طلاق پر رقص
(فوٹو: آن لائن)

گزشتہ ہفتے پاکستانی نژاد امریکی خاتون شہروز نور نے طلاق پر رقص کرکے اپنی علیحدگی کا جشن منایا، تشویشناک خبر پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

سوال یہ ہے کہ شہروز نور کون ہیں اور انہوں نے اپنی طلاق کا جشن کیوں منایا؟ تو شہروز نور محمد سابق مس ساؤتھ ایشیا ورلڈ رہ چکی ہیں اور اپنا کاروبار کرتی ہیں۔ بھارتی گیتوں پر رقص کرنے والی خاتون نے طلاق یافتہ خواتین کو خوشی کا پیغام دیا تاہم سب لوگ واقعے کو اِس نظر سے نہیں دیکھ سکتے۔

حقیقت یہ ہے کہ طلاق کو اللہ تعالیٰ نے حلال چیزوں میں سب سے ناپسندیدہ اس لیے قرار دیا کیونکہ اس سے ایک گھر ٹوٹ جاتا ہے اور ایک خاندان مکمل طور پر بکھر جاتا ہے۔ اگر ایسے میں رقص کے غیر شرعی ہونے سے قطع نظر ناچ کر خوشی کا اظہار کیا جائے تو کیا اسے جائز قرار دیا جاسکتا ہے؟

دوسری جانب ایک آزاد خیال خاتون کیلئے طلاق کا مطلب شادی شدہ زندگی سے آزادی کا حصول ہے جو اسے شوہر یا بچوں کے فرائض سے آزاد کرسکتا ہے۔ شہروز نور نے نہ صرف طلاق کے بعد رقص کرکے اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی بلکہ اسٹیج پر طلاق مبارک کا بینر بھی آویزاں کررکھا تھا۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق شہروز نور دلہن بننا اور اس کی خوشی منانا چاہتی تھیں لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔ شادی کے بندھن سے آزاد ہونے میں انہوں نے کافی وقت لے لیا۔ شہروز نور نے شادی کی رنگا رنگ تقریبات کی پلاننگ کی لیکن شادی کبھی نہیں ہوسکی کیونکہ ممکنہ شوہر نے ساتھ نہیںدیا۔

جس شخص سے شادی ہونی تھی اس نے نہ تو نکاح کیا اور نہ ہی کوئی تقریبات کیں، مذکورہ شخص نے صرف کورٹ میرج کی تھی۔ شہروز نور کا کہنا ہے کہ مجھے اس جشن کی بہت ضرورت تھی کیونکہ مجھے میری شادی کی خوشی نہیں ملی تو طلاق کی تقریب ایسے شخص کے منہ پر ایک طمانچہ تھا۔

شہروز نور کا مزید کہنا ہے کہ جو لوگ مجھے جانتے ہیں، انہیں علم ہے کہ میں شادی کا کتنا جنون رکھتی تھی، میں نے پوری زندگی شادی کا انتظار کیا لیکن جس کا میں نے انتخاب کیا، اس شخص اور اس کے اہلِ خانہ نے وعدوں کے باوجود بھی شادی کی کوئی تقریب نہیں کی۔

Related Posts