پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں بجلی کے بل سے دلبرداشتہ خاتون نے نالے میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق خاتون کی لاش مل گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمر رسیدہ خاتون نے ہرنیہ کے آپریشن کیلئے بہت مشکل سے رقم جمع کی تھی۔ دس ہزار کا بل آنے پر آپریشن کے پیسے بجلی کے بل میں جمع کرانے پر خاتون نے دلبرداشتہ ہو کر نالے میں چھلانگ لگا دی۔
گزشتہ روز سے جاری ریسکیو آپریشن کے دوران خاتون کی لاش تلاش کرلی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ گوجرانوالہ شہر کے مکی روڈ پر پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیٹی اپنی والدہ کو بچانے کی کوشش کرتی ہے لیکن خاتون نالے میں کود جاتی ہیں۔ انتقال کر جانے والی خاتون کے بیٹے عثمان نے کہا کہ بجلی کا بل 10 ہزار روپے آیا تھا۔
خاتون کے بیٹے عثمان کا مزید کہنا ہے کہ والدہ کے ہرنیہ کے آپریشن کیلئے جمع کی گئی رقم 10ہزار کا بل ادا کرنا پڑا۔ پیسے بل پر خرچ ہوجانے پر دلبرداشتہ ہو کر والدہ نے نالے میں چھلانگ لگا دی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








