عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ نے دوسری شادی کرلی، ایک اور ویڈیو ریلیز

تازہ ترین

تازہ ترین

عامر لیاقت
(فوٹو: آن لائن)

لودھراں: آج سے 2 سال قبل 2جون کو انتقال کر جانے والے عامر لیاقت حسین کی بیوہ دانیہ شاہ نے دوسری شادی کرلی ہے، جس کے بعد ایک اور ویڈیو ریلیز کردی گئی۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں عامر لیاقت مرحوم کی بیوہ نے کا کہا کہ میری زندگی میں کافی مسائل تھے، مجھے ایک محرم کی اور ایک ایسے مرد کی ضرورت تھی جو ہر جگہ میرا ساتھ دے سکے۔ اسی دوران شہزاد کی طرف سے نکاح کا پیغام آگیا۔

ویڈیو بیان میں دانیہ شاہ نے کہا کہ میں نے کافی سوچ بچار کے بعدچند ماہ قبل شہزاد سے شادی کرلی ہے ۔ آپ سب لوگ میری خوشیوں کیلئے دعا کیجئے گا۔ دانیہ شاہ کے شوہر کا نام شہزاد بتایا جارہا ہے جو پیشے کے اعتبار سے وکیل ہے۔

سوشل میڈیا پر دانیہ شاہ کے ساتھ ساتھ شہزاد کی طرف سے بھی ویڈیو ریلیز کی گئی ہے جس میں انہوں نے اپنے ذریعہ معاش کے متعلق بتایا۔ سوشل میڈیا صارفین نے دانیہ شاہ کی دوسری شادی پر ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔

Related Posts