بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے آنکھوں کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد علاج کیلئے امریکا روانگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار شاہ رخ خان آنکھوں کے علاج کیلئے جلد امریکا روانہ ہوں گے۔ بھارت کے ساحلی شہر ممبئی میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو آنکھوں کے علاج میں مشکلات کا سامنا رہا اور علاج خاطر خواہ حد تک درست نہیں ہوسکا۔
اداکار شاہ رخ خان اپنے علاج کیلئے امریکا جائیں گے۔ اس سے قبل رواں برس مئی کے دوران شاہ رخ خان نے احمد آباد میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے میچ کے دوران ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوکر ہسپتال داخل ہوگئے تھے اور پھر ایک روز بعد ڈسچارج کردئیے گئے۔
شاہ رخ خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آنکھوں کے علاج کیلئے طبی معائنہ کروائیں گے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان آج ہی امریکا کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔ گزشتہ روز بھی شاہ رخ خان آنکھوں کا علاج کرانے ممبئی کے ہسپتال پہنچے لیکن علاج منصوبے اور توقعات کے مطابق نہ ہوسکا۔
خیال رہے کہ سال 2023میں بالی ووڈ کی ہچکولے کھاتی فلم انڈسٹری کو جوان اور پٹھان جیسی بلاک بسٹر فلمز دینے والے شاہ رخ خان کا شمار انڈسٹری کے ٹاپ ہیروز میں کیا جاتا ہے۔ 58سالہ شاہ رخ خان اپنی زندگی کے مشکل دور سے گزر رہے ہیں جس میں مداحوں کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








