بھارتی میڈیا ایشوریا اور ابھیشیک کی علیحدگی کی افواہوں کو ہوا دے رہا ہے جبکہ اس فنکار جوڑی کا شمار بالی ووڈ کے صفِ اوّل کے اداکاروں میں کیاجاتا ہے۔
فنکار جوڑی نے دھوم 1 اور دھوم 2 سمیت متعدد فلموں میں لاجواب کام کیا۔ حال ہی میں ایشوریا رائے بچن اور بیٹی ارادھیا بچن ملک سے باہر چلے گئے۔ ایشوریا رائے کو امریکی شہر نیو یارک میں چھٹیاں مناتے ہوئے دیکھا گیا اور ایشوریا رائے بچن نے ایک مداح کے ہمراہ تصویر کھنچوالی۔
مداح رینا نے یہ تصویر سوشل میڈیا پر ڈال دی اور کہا کہ اپنی زندگی کے آئیڈیل سے ملاقات منفرد اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ محسوس ایسا ہوتا ہےکہ ایشوریا رائے بچن نے مداح کے ہمراہ یہ تصویر ایک ریسٹورنٹ میں کھنچوائی جبکہ مداح نے ایک اور تصویر بھی شیئر کی۔
خاتون مداح نے ایشوریا رائے کا اپنی زندگی پر مثبت اثرات ڈالنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایش میں آپ کی مہربانیوں پر شکر گزار ہوں۔ میں نے اپنی زندگی کے متعلق آپ سے جو بات کی، آپ نے پوری توجہ سے سنی۔ میری زندگی کاخواب تھا کہ میں اس بات کیلئے آپ کا شکریہ ادا کروں۔
مداح نے کہا کہ “میں تمام تر خوشی کیلئے آپ کی شکر گزار ہوں”۔ دوسری جانب نئی تصاویر میں مسکراتی ہوئی ایشوریا رائے کی تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین نے بھی پسند کیا۔ ایک مداح کے سوال کے جواب میں تصویر شیئر کرنے والی مداح نے کہا کہ ایشوریا رائے چھٹیاں منا رہی تھیں۔
تصویر شیئر کرنےوالی مداح نے کہا کہ ایشوریا رائے میری ملازمت کی جگہ پر آئی تھیں اور ارادھیا بچن کے ساتھ نیو یارک میں معیاری وقت گزارا۔ ان کے شوہر ابھیشیک بچن ممبئی میں ہیں۔ انہیں حال ہی میں دیگر بالی ووڈ ستاروں کے ساتھ فٹ بال کھیلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
حال ہی میں ابھیشیک بچن نے فرح خان کے والد کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔ ایشوریا اور ابھیشیک بچن نے مکیش امبانی اور نیتا امبانی کی شادی میں بھی شرکت کی تھی۔ دونوں فنکار شادی میں الگ الگ داخل ہوئے لیکن تقریب کے دوران انہیں ایک ساتھ بیٹھے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔
مصروفیات اور علیحدگی؟
بظاہر اس بات سے ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن کے مابین علیحدگی کی افواہوں کو تقویت ملتی ہے کہ ایشوریا تو چھٹیاں منانے ملک سے باہر جا پہنچیں اور بیٹی بھی ان کے ہمراہ تھی لیکن ابھیشیک بچن کو بیوی کے ہمراہ فارغ وقت منانے کی توفیق نہیں ہوئی، لیکن یہ حقیقت کا صرف ایک رخ ہوسکتا ہے۔
حقیقت کا دوسرا رخ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ابھیشیک بچن کسی ایسی وجہ سے ایشوریا کے ہمراہ نہ جاسکے ہوں جو میڈیا کو بتانے سے بات کا بتنگڑ بن سکتا ہے، کیونکہ بھارتی میڈیا چھوٹی سی چنگاری کو بھی آگ بنانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔اس لیے بے بنیاد اندازوں سے گریز ہی بہتر ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








