رؤف حسن کی ضمانت منظور لیکن رہائی کیوں ممکن نہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Raoof Hasan granted bail in anti-state propaganda case

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پیکا ایکٹ کے تحت دائر مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن اور دیگر کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کر لی تاہم پی ٹی آئی کے رہنما رؤف حسن رہا نہیں ہوسکے۔

گزشتہ سماعت میں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پیکا ایکٹ کے تحت پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن اور دیگر ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

رؤف حسن اور دیگر ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

اسی کیس میں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے قبل ازیں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا کارکن عروبہ کمال کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کی تھی۔

پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں ضمانت ملنے کے باوجود رؤف حسن کی رہائی جمعرات کو ممکن نہیں ہو گی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ رؤف حسن اس وقت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے حکم پر دو روزہ ریمانڈ پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی تحویل میں ہیں۔

Related Posts