ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پیکا ایکٹ کے تحت دائر مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن اور دیگر کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کر لی تاہم پی ٹی آئی کے رہنما رؤف حسن رہا نہیں ہوسکے۔
گزشتہ سماعت میں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پیکا ایکٹ کے تحت پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن اور دیگر ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔
رؤف حسن اور دیگر ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
اسی کیس میں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے قبل ازیں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا کارکن عروبہ کمال کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کی تھی۔
پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں ضمانت ملنے کے باوجود رؤف حسن کی رہائی جمعرات کو ممکن نہیں ہو گی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ رؤف حسن اس وقت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے حکم پر دو روزہ ریمانڈ پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی تحویل میں ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








