بالی ووڈ کامیڈی فلم ‘کھیل کھیل میں’ کا مزاح سے بھرپور ٹریلر جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو انڈین میڈیا

بالی وڈ کی نئی کامیڈی فلم ’کھیل کھیل میں‘ کا مزاح سے بھرپور ٹریلر جاری کردیا گیا۔ 

‘کھیل کھیل میں’ کی کاسٹ میں اکشے کمار، وانی کپور، تاپسی پنوں، ایمی ورک اور فردین خان جیسے بڑے اسٹار شامل ہیں۔

اکشے کمار نے فلم کا ٹریلر انسٹاگرام پر جاری کرتے ہوئے لکھا ’کھیل کھیل میں’ دوستی اور پیار کا رنگ چڑھے گا، مستی اور مذاق سب کچھ ملے گا‘۔

’واضح رہے کہ ‘کھیل کھیل میں‘ مدثر عزیز کی ہدایت کاری میں بنی ہے جبکہ اسے 15 اگست کو دنیا بھر میں ریلیز کیلئے پیش کیا جائے گا۔

فلم کے ٹریلر سے کامیڈی فلم کی کہانی سامنے آتی ہے جس میں سات دوست ایک ڈنر پارٹی کیلئے جمع ہوتے ہیں اور پھر ان کے درمیان ایک گیم شروع ہوتا ہے جس سے ان کی چھپی ہوئی زندگی کے راز سامنے آتے ہیں۔

Related Posts