مولانا فضل الرحمن قطر روانہ، حماس رہنماؤں سے ملاقات کریں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو جے یو آئی ترجمان

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پارٹی وفد کے ہمراہ قطر کے دار الحکومت دوحہ روانہ ہوگئے، جہاں وہ شہید ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ کے لواحقین سے تعزیت کریں گے۔

جے یو آئی کے مرکزی رہنما اسلم غوری نے اس سلسلے میں جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان شہید ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ کے لواحقین اور حماس کے قطر میں موجود رہنمائوں سے تعزیت اور ملاقات بھی کریں گے۔

جے یو آئی کے ترجمان نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان جدہ سے قطر پہنچیں گے۔ مولانا فضل الرحمان عمرہ کی ادائی کے لئے مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔ جہاں سے وہ سیدھے قطر پہنچیں گے۔

اسلم غوری نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے وفد میں جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو اور مولانا فضل الرحمن کے سیکرٹری مفتی ابرار احمد بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن اس سے قبل غزہ جنگ کے تناظر میں شہید اسماعیل ہنیہ اور حماس کی دیگر قیادت سے دوحہ میں ملاقات بھی کر چکے ہیں۔

Related Posts