بارش نے کراچی ڈبو دیا، آج بھی برسات جاری، مزید کتنے روز جاری رہے گی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

بارش نے کراچی
(فوٹو: انادولو ایجنسی)

بارش نے کراچی ڈبو دیا، آج بھی برسات کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والے سسٹم کے اثرات آئندہ کچھ روز تک برقرار رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کم از کم گزشتہ 2 روز سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر میں آج بھی دن بھر بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔ طاقتور ہواؤں کا سلسلہ راجستھان اور بحیرہ عرب سے سندھ پر اثر انداز ہورہا ہے۔

پیشگوئی کے مطابق بارش برسانے والے سسٹم کے اثرات 6 اگست تک رہیں گے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوگی۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گزشتہ 2 روز سے شہر میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔ بلدیہ عظمیٰ نے بارشوں سے قبل نکاسئ آب کیلئے انتظامات مکمل کر لیے تھے۔ مختلف مقامات پر پمپس لگائے ہیں، عملہ اور مشینری سڑکوں پر موجود ہے۔

دوسری جانب گجرات، وہاڑی، سکھر، حیدرآباد، مٹیاری اور دادو سمیت سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی ہلکی پھلکی اور موسلا دھار بارش ہوئی۔ متعدد شہروں میں ندی نالوں میں طغیانی کے باعث فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے، پانی عوام کے گھروں میں داخل ہوگیا۔

Related Posts