اسلام آباد: شیر افضل مروت پی ٹی آئی رکن ہیں یا نہیں؟ کور کمیٹی کا فیصلہ مذاق بن کر رہ گیا ہے۔ عمران خان کے جانے کے بعد پارٹی قیادت اختلافات کا شکار ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سب سے پہلے تحریکِ انصاف نے شیر افضل مروت کے بیانات پر ایکشن لیتے ہوئے پارٹی کی بنیادی رکنیت معطل کردی اور ا س کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔ ایڈیشنل سیکریٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے نوٹیفکیشن پر دستخط کردئیے۔
دوسری جانب پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے نوٹیفکیشن واپس کرانے کا اعلان کردیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شیر افضل مروت پارٹی کے رکن اور بانی تحریکِ انصاف عمران خان کے وفادار ہیں۔ عمران خان سے ملاقات کرکے ساری صورتحال سامنے رکھوں گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرے علم میں ایسی کوئی بات نہیں لائی گئی کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا کہا گیا ہے یا ایسی کوئی ہدایات جاری کیں۔ کسی کمیٹی نے شیر افضل مروت کو بلایا تک نہیں۔
سربراہ پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ “شیر افضل مروت کی رکنیت کیسے ختم کردی گئی؟” دوسری جانب شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ میں پارٹی کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں، لیکن عمران خان کا سپاہی تھا، ہوں اور رہوں گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








