45سال چرچ کی خدمت کی لیکن، جانتے ہیں مشہور پادری نے اسلام کیوں قبول کیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Australian Priest
(فوٹو: وی نیوز)

زندگی کے 45سال چرچ میں گزارنے والے آسٹریلین پادری نے تحفے میں دئیے گئے قرآنِ پاک کے مطالعے کے بعد اسلام قبول کرلیا ہے۔قرآن نے دینِ اسلام کا گرویدہ بنادیا۔ 

تفصیلات کے مطابق آسٹریلین پادری گولڈ ڈیوڈ نے اپنی زندگی کے 45سال چرچ میں گزارنے کے بعد اسلام قبول کرلیا۔ ان کا کہنا ہے کہ میں اپنے بہنوئی کے جنازے میں شرکت کیلئے پرتھ پہنچا جس کی مرکزی مسجد سے 150 میٹر کے فاصلے پر ایک ہوٹل ہے، جہاں میں کرائے پر ٹھہر گیا۔

سابق پادری گولڈ ڈیوڈ نے کہا کہ مسجد میں اذان ہورہی تھی تو میرا دل چاہا کہ مسجد میں جاؤں اور میں مسجد میں چلا گیا جہاں امام مسجد سے ملاقات ہوئی جس نے مجھے قرآنِ پاک تحفے میں دیا۔ کئی سال سے میرے پاس قرآنِ مجید موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کئی سال سے قرآنِ پاک کے مطالعے کا اتفاق نہیں ہوا، مسجد سے واپس ہوٹل میں گیا تو گھٹنے ٹیک کر اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مجھے مکمل سچائی سے روشناس کر، اور دعا کے بعد میں نے قرآنِ پاک کی تلاوت کی۔

گولڈ ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ قرآنِ پاک پڑھتے ہوئے مجھے فکری و جذباتی اور روحانی طور پر احساس ہوا کہ قرآنِ مجید اللہ تعالیٰ کا سچا کلام ہے اور اس کے بعدمیں نے اسلام قبول کرلیا۔ خیال رہے کہ اسلامی تاریخ میں قرآنِ پاک سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنے کے بے شمار روح پرور واقعات موجود ہیں۔

Related Posts