حکومت کو خطرہ ہے تو وزیراعظم اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس کریں۔نیئر بخاری

تازہ ترین

تازہ ترین

نیئر بخاری
(فوٹو: میڈیم)

اسلام آباد: پیپلز پارٹی رہنما نیئر بخاری نے کہا ہے کہ ملک کے بچاؤ کا انحصار حکمرانوں اور ایک جماعت پر ہے۔ اگر حکومت کو خطرہ ہے تو وزیراعظم اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس کریں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما نیئر بخاری نے کہا کہ حکومت کو خطرہ ہے تو وزیراعظم ایڈوائس کریں اور الیکشن کروالیں۔ اگر وفاقی وزراء یہ سمجھتے ہیں کہ حکومت کو خطرہ ہے تو ہم سے شیئر کرلیں۔

انٹرویو کے دوران پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ اگر ان کو خطرہ ہے تو ڈلیور کریں کیونکہ ہم تو ان کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اگر موجودہ حکومت بالکل تباہی کے دہانے پر آجاتی ہے تو پھر کیا حل ہے؟صدر زرداری کہہ رہے ہیں آؤ مل کر بات کریں لیکن کوئی تیار نہیں۔

پی پی پی رہنما نیئر بخاری نے کہا کہ جنہوں نے کوئی اور فیصلہ کرنا ہے، ان کو کرنے دیں۔ پیپلز پارٹی آئین کے ساتھ ہے۔ اگر سسٹم ڈی ریل ہوا تو نقصان ملک کا ہوگا۔ ہم تو غیر آئینی اقدام کی کبھی حمایت نہیں کریں گے کیونکہ مسائل کا حل آئین میں موجود ہے۔

نیئر بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ قابلِ اعتماد شخص نہیں۔ عمران خان بات کرکے پھر جاتا ہے۔ کبھی کہے گا اچکزئی تیار ہے، کبھی کہے گا کہ نہیں۔ 8فروری کے انتخابات کے نتائج پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔

Related Posts