اورنگی میں ایف آئی اے کا چھاپہ، کروڑوں کی جعلی ادویات برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

جعلی ادویات
(فوٹو: اے آر وائی)

کراچی کے علاقے اورنگی میں ایف آئی اے نے چھاپہ مارا جس کے دوران فیکٹری سے کروڑوں کی جعلی ادویات برآمد ہوئی ہیں، وفاقی تحقیقاتی ادارے نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری مالک کو گرفتار کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے جعلی ادویات کے خلاف فیکٹری میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران فیکٹری مالک اور دیگر ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپے مالیت کی مشتبہ ادویات برآمد ہوئی ہیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران اینٹی بائیوٹک ادویات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی جس کو پیک کیا جارہا تھا۔ فیکٹری مالک سمیت دیگر گرفتار ملزمان کا کہنا ہے کہ جعلی ادویات ملک کے مختلف شہروں میں سپلائی کی جارہی تھیں۔

ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ کورنگی کی فیکٹری میں چھاپے کے دوران پاؤڈر، لیکویڈ مکسنگ مشینیں، پیکنگ اور پرنٹنگ مشینیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ فیکٹری مالک سمیت ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے جعلی ادویات پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں جعلی ادویات کا گھناؤنا کاروبار عروج پر ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں فروخت کی جانے والی جعلی ادویات کی نشاندہی کیلئے کبھی کبھار ہونے والی چھاپہ مار کارروائیاں جعلی ادویات کا کاروبار کرنے والوں پر قابو پانے میں ناکام ہیں۔

Related Posts