کراچی: پاکستان کی مقبول ماڈل اور اُبھرتی ہوئی اداکارہ عروبہ مرزا کی منگیتر حارث سلیمان کے ساتھ منگنی ٹوٹ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عروبہ مرزا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری کے ذریعے یہ افسوسناک اطلاع اپنے مداحوں کو خود دی اور کہا کہ میں آپ لوگوں کو آگاہ کرنا چاہتی ہوں کہ میں نے اور حارث سلیمان نے ذاتی وجوہات کے باعث علیحدگی اختیار کی ہے۔
انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ عروبہ مرزا نے کہا کہ ہم نے علیحدگی کا فیصلہ باہمی رضامندی کے ساتھ کیا ہے، جو ہم دونوں کیلئے آسان نہیں بلکہ مشکل تھا، ہم یقین رکھتے ہیں کہ الگ الگ ہو کر زندگی میں آگے بڑھ جانا ہی ہمارے لیے بہترین فیصلہ ہوگا۔

اداکارہ عروبہ مرزا نے کہا کہ “میں امید رکھتی ہوں کہ میرے مداح اس مشکل وقت میں ہماری نجی زندگی کا احترام کریں گے۔ ” عروبہ مرزا سنگل مدر کی حیثیت سے اپنی ایک بیٹی کی پرورش کر رہی ہیں۔ خیال کیاجارہا ہے کہ حارث سلیمان سے منگنی ٹوٹنے کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں۔
آج سے 2 سال قبل 2022 میں حارث سلیمان اور عروبہ مرزا کی منگنی بہت دھوم دھام کے ساتھ ہوئی تھی، منگنی کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز پر مداحوں نے بہت سے خوبصورت تبصرے کیے تھے اور دونوں کی آئندہ زندگی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








