پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل احمد شریف چودھری آج سہہ پہر 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر بات کی جائے گی۔
اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے میجر جنرل احمد شریف چودھری نے تفصیلی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ عزم استحکام فوجی آپریشن نہیں مہم ہے، ایک سیاسی مافیا اس کے خلاف کھڑا ہوگیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے 9 مئی کو صرف فوج نہیں پورے پاکستان کا مقدمہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کو آئین اور قانون کے مطابق سزا دینی چاہیے، جوڈیشل کمیشن کے تحت تحقیقات کیلئے تیار ہیں، سب نے دیکھا کہ کس طرح لوگوں کی ذہن سازی کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ مجموعی آبادی کے صرف 31 فیصد لوگوں نے مخصوص جماعت کو ووٹ دیا، ووٹ کا مطلب یہ نہیں تھا کہ یہ 9 مئی کے حق میں تھا، اگرحالیہ انتخابات میں فوج کی مداخلت کا ثبوت ہے تو الیکشن کمیشن یا کسی آئینی فورم پر معاملہ رکھا جائے، پاکستان میں کسی کو نہ اڈے دیئے گئے ہیں نہ دیئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر پاکستان کی افواج پر تواتر سے الزام لگائے جاتے ہیں، سوشل میڈیا پر پاکستان کی افواج پر تواتر سے الزام لگائے جاتے ہیں، سچائی ہمیشہ جھوٹ پر غالب آجاتی ہے، آزادی اظہار کا مطلب امن عامہ تباہ کرنا نہیں ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








