غریب قوم کی امیر پارلیمنٹ کی ہوشربا داستان۔ کیا غریبوں کا نمائندہ ادارہ ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ڈان

ایک ایسے وقت جب پوری قوم بدترین معاشی بحران کے گرداب میں گردنوں بری طرح دھنسی ہوئی ہے، غریب اور مقروض قوم کی امیر پارلیمنٹ کی ہوشربا تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

حال ہی میں میڈیا پر سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں غریب قوم کے منتخب نمائندوں کے ایوان (پارلیمنٹ) کی مرمت اور دیکھ بھال میں گزشتہ صرف 6 برس کے دوران 93 کروڑ روپے خرچ کردیے گئے ہیں۔

سامنے آنے والی ہوش ربا تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کی مرمت اور دیکھ بھال کے کام پر 2019 سے اب تک 93 کروڑ روپے کی خطیر رقم غریب اور مقروض قوم کے پلے سے خرچ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق 2019 -2020 کے عرصے میں 10 کروڑ 85 لاکھ روپے، 2020-2021 میں 17 کروڑ 13 لاکھ روپے، 2021-2022 میں 28 کروڑ 61 لاکھ روپے، 2022-2023 میں 30 کروڑ 27 لاکھ روپے اور 2023-2024 میں 6 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔

یہ صرف پارلیمنٹ کے مینٹی نینس، مرمت اور دیکھ بھال جیسے معمولی عمل کے اخراجات ہیں۔ عملہ کی تنخواہیں اور اجلاس کے دوران منتخب نمائندگان کے یومیہ اخراجات اور لاجز میں رہائشی سہولتوں کے اخراجات اس کے علاوہ ہیں جو اربوں تک جا پہنچتے ہیں۔

Related Posts