مرد بنیادی ضروریات پر زیادہ خرچ کرتا ہے یا خاتون؟ حقائق کیا ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

بنیادی ضروریات
(فوٹو: پرنٹرسٹ)

مرد بنیادی ضروریات پر کافی اخراجات کرتے ہیں اور خواتین بھی بنیادی ضروریات پوری کرنے کیلئے پیش پیش نظر آتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ بازاروں میں مرد اور خواتین دونوں کا ہی رش لگا رہتا ہے۔

سوال یہ ہے کہ بنیادی ضرورت کی اشیاء پر مرد زیادہ رقم لگا دیتے ہیں یا خواتین؟ اس پر میڈیکل شعبے کی بھارتی طالبہ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بڑا دعویٰ کیا ہے۔ جواں سال طالبہ نے دعویٰ کیا کہ خواتین بنیادی ضرورت کی اشیاء پر مردوں کے مقابلے میں اوسطاً 1 لاکھ روپے زائد خرچ کردیتی ہیں۔

ایکس پر کی گئی پوسٹ میں طالبہ کا کہنا ہے کہ خاتون ہونا ہی مہنگا ہوگیا ہے۔ ماہواری کی مصنوعات کا ماہانہ خرچ 150 روےپ ہوتا ہے۔ اچھا بریزئیر 400 سے 1500روپے تک ملتا ہے۔ خواتین کی جانب سے مردانہ مصنوعات پر بھی مردوں کے مقابلے میں 7 فیصد زائد رقم خرچ کی جاتی ہے۔

طالبہ نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ خواتین انکم پروٹیکشن پر 50 فیصد، ریزر بلیڈز پر 29 فیصد اور باڈی واش پر 16فیصد زائد رقم ادا کرنے پر مجبور ہیں۔ دیگر کئی مصنوعات اور خدمات پر بھی خواتین مردوں کی نسبت زائد اخراجات کرتی ہیں۔ طالبہ کی پوسٹ کو لاکھوں افراد نے لائیک کرلیا۔

ہزاروں کی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین نے طالبہ کی پوسٹ پر کمنٹس میں اعتراضات کے ساتھ ساتھ تعریف بھی کی۔ ایک شخص نے کہا کہ خواتین مردوں کی نسبت ان مصنوعات پر زائد اخراجات کرتی ہیں تو زیادہ تر کیسز میں خواتین کی خرچ کی گئی رقم مردوں کو ہی ادا کرنی پڑتی ہے۔

Related Posts