سینیٹ کمیٹی اجلاس، اویس لغاری کے آئی پی پیز کے آڈٹ پر اہم انکشافات

تازہ ترین

تازہ ترین

آئی پی پیز
(فوٹو: اے پی پی)

اسلام آباد: سینیٹ کمیٹی اجلاس کے دوران وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے آئی پی پیز کے آڈٹ کے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔ 

نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور ڈویژن کے اجلاس میں سردار اویس احمد خان لغاری نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے دور میں محمد علی کی رپورٹ میں آئی پی پیز کا آڈٹ کرنے کا کہا تھا لیکن سابق حکومت نے التوا کا سہارا لیا۔

رپورٹ کے مطابق اویس لغاری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے تحقیقات کے بجائے آئی پی پیز کو ثالثی کے عمل میں ڈال کر التوا کا شکار کیا جس کا خمیازہ عوام کو آج بھگتنا پڑ رہا ہے۔نامکمل رپورٹ پر ثالثی ہوجاتی تو آئی پی پیز کو کلین چٹ مل جانی تھی۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ “موجودہ حکومت آئی پی پیز کے معاملے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔” یاد رہے کہ حال ہی میں کابینہ سیکرٹریٹ کیلئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے آئی پی پیز کے فارنزک آڈٹ کا فیصلہ کیا تھا۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی محمود الحسن نے کہا کہ آئی پی پیز کا آڈٹ کرنا ہوگا، لوگ ہمارے گریبان پکڑ رہے ہیں۔ خیال رہے کہ آئی پی پیز سے بدنیتی کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کے باعث آج ملک بھر کے عوام کو بے جا بجلی کے مہنگے بلز کی ادائیگی کرنی پڑتی ہے۔

Related Posts