گمراہ کن سیریز برزخ ختم، مذہب مخالف تصورات کیوں؟ ماریہ بی نے کیا فیصلہ کیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

برزخ
(فوٹو: برزخ، ماریہ بی)

فواد خان کی سیریز برزخ اپنی چھٹی اور آخری قسط کے ساتھ ختم ہوگئی جبکہ فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے گمراہ کن اور مذہب مخالف مواد پر عدالت سے رجوع کے فیصلے پر قائم رہنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈرامے کے گمراہ کن مواد کے باعث آن لائن پلیٹ فارم زی زندگی نے یوٹیوب پاکستان سے برزخ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ڈرامے میں انتہائی نامناسب مواد پیش کیا گیا ہے جو مذہب، اخلاقیات اور معاشرتی روایات کی دھجیاں اڑاتا نظر آتا ہے۔

برزخ کیا ہے؟

اسلام سمیت دیگر الہامی مذاہب دو دنیاؤں پر یقین رکھتے ہیں جن میں سے ایک وہ دنیا ہے جس میں انسان اپنی زندگی جیتا اور سانس لیتا ہے اور یہ دنیا انسان کی موت کے ساتھ ہی ختم ہوجاتی ہے، یعنی یہ جب تک سانس، تب تک آس کے اصول پر قائم ہے۔

دوسری دنیا دارالآخرت ہے یعنی جہاں انسان کو اس کی نیکی پر ثواب اور برائیوں پر سزا دینے کا وعدہ کیا گیا ہے لیکن اسلامی تصور کے تحت برزخ وہ دنیا ہے جہاں انسان یومِ حساب کی آمد سے قبل رہتا ہے، یعنی جو زندگی قیامت سے قبل تمام مردہ انسان قبروں میں گزار رہے ہیں، برزخ کہلاتی ہے۔

ڈرامے کے گمراہ کن تصورات

دین اسلام نے برزخ کو کیا مقام دیا؟ اس سے ڈرامہ سیریل برزخ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ڈرامے میں دکھایا گیا کہ ہنزہ کی وادی میں ایک 76سالہ انسان اپنے اہل خانہ کو ایک عجیب و غریب تقریب کیلئے اکٹھا کرتا ہے جو اس کی پہلی محبت کے بھوت سے اس کی شادی ہے۔

اس کے علاوہ برزخ میں دماغی صحت، ذہنی دباؤ، خوف و ہراس اور ہم جنس پرستی کو فروغ دیا گیا ہے۔ ایک سین میں تو مرد کی مرد سے محبت کو معاشقہ ہی بنا دیا گیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے کڑی تنقید کی۔ ڈرامے میں جادو سمیت دیگر گمراہ کن تصورات بھی موجود ہیں۔

ماریہ بی نے کیا کہا؟

معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کا کہنا ہے کہ ڈرامہ سیریل برزخ کی آخری قسط بھی دیکھ لی گئی ہے اور کل ہی ہم عدالت سے رجوع کریں گے۔ انہوں نے پاکستانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے عدالتی کارروائی دیکھنے کی دعوت بھی دی۔

Photo by Frizzy Picks on August 07, 2024. May be a meme of 4 people, poster and text that says 'mariab_fatimab_ 18h Zindagi to remove Barzakh from YouTube Pakistan amid public discontent: Unavailable after August 9 So you get to watch the finale... @papera Smart move... Who are you fooling?? We are still going to court Tomorrow Pakistan. Let' see this through MARIA B TO STILL TAKE ACTION ADMIST 'BARZAKH' FINALE'.

کیا برزخ دیکھنادرست ہے؟

کوئی بھی ایسا شخص جس کے مذہبی نظریات کمزور ہیں، برزخ جیسی گمراہ کن سیریز دیکھ کر انتہائی پریشان، غمزدہ یا پھر غم و غصے کا شکار ہوسکتا ہے تاہم اگر کہانی کو کہانی کے طور پر لیا جائے جو کبھی سچی نہیں ہوتی اور ہمیشہ جھوٹی ہی ہوتی ہے تو اپنے عقائد کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے، لیکن گمراہ کن تصویری مواد ذہن پر منفی اثرات ضرور مرتب کرسکتا ہے۔

Related Posts