جماعت اسلامی کے دھرنے کے باوجود حکومت نے بجلی مہنگی کر دی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ایم ایم

جماعت اسلامی کے دھرنے میں حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت کم کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے دعووں کے باوجود نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری پاور اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی صارفین پر ایک اور بم گراتے ہوئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 56 پیسے اضافہ کر دیا ہے۔

ذرائع ابلاغ پر سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی (سی پی پی اے) کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ سی پی پی اے نے 2 روپے 63 پیسے اضافہ مانگا تھا۔

سی پی پی اے کی درخواست میں سے حاتم طائی کی قبر کو لات مارتے ہوئے نیپرا نے ٹوٹل سات پیسے کم کرنے کا مشکل فیصلہ کیا۔ نیپرا کے فیصلے کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

یہ اضافہ جون کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ نیپرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق اگست کے بلوں میں صارفین کو ادائیگیاں کرنی ہوں گی۔

Related Posts