لاہور: آج سے ایک سال قبل سامنے آنے والے بیان کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز وزیر اعلیٰ بننے سے قبل ہی جانتی تھیں کہ انہیں کون سا منصب ملنے والا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج سے ٹھیک 1 سال قبل 10اگست 2024 کو ن لیگ کے یوتھ کو آرڈی نیٹرز سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان کا مستقبل ہے۔ آنے والا وقت آپ سب کا ہے، ہم پارٹی کی مضبوطی کیلئے دن رات کام کریں گے۔
چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ دشمن بھی مسلم لیگ (ن) کے منصوبوں اور کارکردگی سے انکار نہیں کرسکتا۔ قوم انتشار اور فساد کی سیاست کو مسترد کرچکی ہے۔ ترقی، خوشحالی اور کامیابی پاکستانی قوم کا مقدر بن چکی ہے۔
سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا کہ یوتھ کو آرڈی نیٹرز گلی محلوں اورگاؤں گھاؤں تک پارٹی کو متحرک کریں اور نواز شریف کا پیغام پہنچائیں۔ اسی دوران ن لیگ کی انتخابی مہم کیلئے سوینئرز بھی متعارف کرائے گئے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاست کا روایتی طریقہ بدل رہا ہے، آپ بھی سیاست کا انداز بدلیں، آنے والا وقت آپ سب کا ہے، گراؤنڈ لیول پر پارٹی کی مضبوطی کیلئے دن رات کام ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








