مولانا فضل الرحمن نے جہاد کا اعلان کر دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو دی نیوز

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دینی مدارس کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرنے والوں کے خلاف جہاد کریں گے۔

مردان میں جے یو آئی کے تحت منعقدہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پارلیمنٹ پر عوام کا اعتماد نہیں رہا۔ ہمارے دوست ملک چین نے بھی امداد اور تعاون کو سیاسی استحکام سے مشروط کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جج، سیاستدان اور دیگر ادارے اگر قادیانیوں کیلٸے نرم گوشہ رکھیں گے تو معاف نہیں کرینگے، مدارس کا تخفظ کرینگے اور مدارس کیخلاف غلیظ زبان استعمال کرنے والوں کیخلاف جہاد کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کی اقتصادی صورتحال ابتر ہے، وزیر اعظم اور آرمی چیف چین سے مایوس لوٹے کیونکہ چین نے تعاون اور مدد کیلیے سیاسی استحکام کی شرط رکھ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر ایسے عناصر پیدا کٸے گٸے جو پاکستان کی ترقی کا راستہ روکیں، ملک کی معاشی صورتحال کا دار و مدار کاشتکار اور کسانوں کے ساتھ وابستہ ہے۔ فضل الرحمان نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کی ایک طبقہ حوصلہ افزائی کر رہا ہے، ملک کی معشیت زمین بوس ہو چکی ہے۔

قائد جے یو آئی نے کہا کہ چین کے ساتھ تجارتی تعلق وقت کی اہم ضرورت تھی، 2017 میں نے کہا تھا امریکا اور اس کے اتحادیوں کی کوشش ہو گی کہ ملکوں کو توڑیں، جن میں پاکستان بھی شامل تھا، معشیت اب گر چکی ہے، وزیر اعظم ملک کی معشیت کو نہیں اٹھا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام، امن و امان صورتحال ابتر اور بے روزگاری زیادہ ہے، ہم بندوق نہیں اٹھاٸیں گے کیونکہ سیاسی جدوجہد پر یقین ر کھتے ہیں، دھاندلی کے ذریعے اسمبلی پر قبضہ نہیں ہونے دینگے۔

Related Posts