اسلام آباد: ملک بھر میں اقلیتوں کا قومی دن آج منایا جارہا ہے، یہ دن بانی پاکستان قائد اعظم کی 11 اگست 1947 کی تاریخ ساز تقریر کی یاد میں منایا جاتا ہے، جس میں قائدِ اعظم نے اقلیتوں کا ذکر کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کے افکار کی روشنی میں پاکستان میں آج سرکاری سطح پر اقلیتوں کا قومی دن منایا جا رہا ہے، یہ دن سنہ 2009 سے ہر سال 11 اگست کو منایا جاتا ہے، جبکہ اقلیتوں کے متعلق بابائے قوم نے تقریر 11اگست 1947 میں کی تھی۔
ملک بھر میں اقلیتوں کا قومی دن 11 اگست سنہ 1947 میں کی جانے والی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی اس تقریر کی یاد میں منایا جاتا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا، آپ آزاد ہیں، آپ پاکستان کی ریاست میں اپنے مندروں، مسجدوں یا کسی بھی دوسری عبادت گاہ میں جانے کے لیے آزاد ہیں۔
بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی تاریخی تقریر میں کہا تھا، آپ کسی بھی مذہب یا ذات سے تعلق رکھتے ہوں، کسی بھی عقیدے پر کاربند ہوں، کار سرکار سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔قائدِ اعظم کی اسی تقریر کی یاد میں 2009 میں اقلیتوں کا قومی دن منانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








