کراچی کے باسیوں کا چین و سکون موٹر سائیکل چوروں نے غارت کردیا، گزشتہ 1 ماہ میں 7 ہزار 815 موٹر سائیکلز چوری اور چھینی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال کے پہلے 7 ماہ میں موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی 31 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ سی پی ایل سی کا کہنا ہے کہ کراچی میں سب سے زیادہ موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
سی پی ایل سی کا کہنا ہے کہ رواں برس جون کے دوران موٹر سائیکل چوری سمیت 4 ہزار 954 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ جنوری، فروری اور مارچ کے دوران جرائم کا گراف بلند ہونے لگا اور اپریل سے وارداتیں کم ہونا شروع ہوگئیں۔
سٹیزن پولیس لیائزن کمیٹی (سی پی ایل سی) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اپریل سے وارداتیں کم ہونا شروع ہوگئیں اور سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران اغوا برائے تاوان کی 12 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ جولائی کے دوران بھتہ خوری کے 57واقعات ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق رواں برس چوری کی گئی اور چھینی گئی اشیا کی برآمدگی کی شرح انتہائی کم رہی۔ 11 ہزار سے زائد موبائل فونز چھین لیے گئے جن میں سے محض 123 برآمد ہوئے۔ 31 ہزار موٹر سائیکلز چوری ہوئیں یا چھین لی گئیں، تاہم برآمدگی 1 ہزار66 رہی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








