نیا پاسپورٹ جاری کرنے میں تاخیر، حکومت نے اہم فیصلے کر لیے

تازہ ترین

تازہ ترین

نیا پاسپورٹ
(فوٹو: نیوز 18)

اسلام آباد: حکومت نے نیا پاسپورٹ جاری کرنے میں تاخیر کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے اہم فیصلے کر لیے ہیں جن کے تحت تکنیکی مسائل کو دور کیا جائے گا۔

محکمہ پاسپورٹس اینڈ امیگریشن نے نئے پاسپورٹس کے اجرا میں تاخیر کا مسئلہ دیکھتے ہوئے 20 لیمینیٹرز اور 20 پرنٹرز خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پرنٹرز کی مدد سے یومیہ صلاحیت میں 33 ہزار تک کا اضافہ ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق جدید پرنٹرز اور لیمینیٹرز کے اضافے سے پرنٹنگ کی صلاحیت یومیہ 55 ہزار پاسپورٹس تک جا پہنچے گی جو اس سے قبل 22 ہزار یومیہ تک محدود تھی۔ نئے پرنٹرز اور لیمینیٹرز خریدنے کا فیصلہ ملک بھر میں پاسپورٹس کی بڑھتی ہوئی مانگ کو مدِ نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے حوالے سے کیے گئے دعوے کے مطابق پاسپورٹ حکام نے آئندہ 6 ماہ کیلئے لیمینیشن پیپرز کا اسٹاک بھی منگوالیا۔ فیصلے کے نتیجے میں ستمبر کے آخری ہفتے سے بیک لاگ کا اختتام ہونے لگے گا۔ پاسپورٹس کے اجرا کے نتیجے میں بیرونِ ملک جانے والے پاکستانیوں کی مشکلات کم ہوسکیں گی۔

Related Posts