بھارتی اداکار اور ایکشن ہیرو اکشے کمار نے انکشاف کیا ہے کہ وہ فلمی ایکشن کیلئے ٹام اینڈ جیری سے مدد حاصل کرتے ہیں جس میں ایکشن ریفرنس شامل ہیں۔
بالی ووڈ میں ہر سال ہٹ فلم دینے کیلئے مشہور اکشے کمار آج کل فلاپ فلموں کے باعث بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ اکشے کمار کی فلمیں مثلاً بڑے میاں چھوٹے میاں، سر پھرا اور مشن رنیگنی باکس آفس پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکیں۔
مختلف میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک سے ایک فلاپ فلموں کے باوجود اکشے کمار کی عوام کو انٹرٹین کرنے کیلئے انتھک محنت کا انکار نہیں کیاجاسکتا۔ آج بھی اکشے کمار کی فلم کھیل کھیل میں ریلیز کیلئے تیار ہے جو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہے۔
حال ہی میں کھلاڑی کمار نے پنک وِلا کو فردین خان کے ہمراہ انٹرویو دیا، جس میں فردین خان نے کہا کہ آپ کامیڈی کیلئے کس طرح ٹام اینڈ جیری کی مدد لیتے ہیں، جس پر اکشے کمار نے تصحیح کرتے ہوئے کہا کہ ٹام اینڈ جیری سے کامیڈی کے علاوہ بھی مدد لیتا ہوں۔
اداکار اکشے کمار نے کہا کہ ٹام اینڈ جیری کارٹون کے کونٹینٹ کو تشدد بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔ میں نے ٹام اینڈ جیری سے بہت سے ایکشن سینز کو ریفرنس کے طور پر لیا ہے۔ ٹام اینڈ جیری کامیڈی نہیں ہے، بلکہ یہ تشدد ہے۔ اور آج میں آپ کو اس کا راز بتاتا ہوں۔
اکشے کمار نے کہا کہ بہت سے ایکشن سین جو میں نے کیے، ان میں سے متعدد مرتبہ میں نے ایکشن سیکوئنس ٹام اینڈ جیری سے لیا۔ وہ ہیلی کاپٹر والا پورا سین، میں نے ٹام اینڈ جیری سے لیا۔ میں نے نیشنل جیو گرافک سے بھی مدد لی لیکن ٹام اینڈ جیری سے مدد حیرت انگیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دیکھنا حیرت انگیز ہے کہ ٹام اینڈ جیری جیسے کارٹون میں آپ کو کتنا حقیقت پسندانہ ایکشن دیکھنے کو ملتا ہے۔ جب بھی میں دباؤ کا شکار ہوتا ہوں تو ٹام اینڈ جیری نہیں بلکہ چارلی چیپلن یا پھر سٹ کام “فرینڈز” دیکھتا ہوں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








