بھارتی اداکارہ نے شادی کے پروپوزل پر مداح کو حیران کردینے والے جواب سے نواز دیا ہے۔ اداکارہ سمانتھا پربھو کا شمار فلم انڈسٹری کی کامیاب ہیروئنز میں کیاجاتا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ سمانتھا پربھو نے اپنے ایک مداح کی جانب سے مختلف ریلز دیکھیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آج کل سوشل میڈیا پر بھارتی فلم اسٹارز اور مداحوں کے مابین دوریاں اور فاصلے ختم ہوتے جارہے ہیں اور مداح اسٹارز سے قریب تر ہورہے ہیں۔
مختلف مداح اپنے پسندیدہ فنکاروں کیلئے ریلز اورمختصر ویڈیو پیغامات جاری کرتے رہتے ہیں جن میں سے بعض وائرل ہوجاتے ہیں اور ان کے پسندیدہ اسٹارز تک جا پہنچتے ہیں۔ ڈیجیٹل کرئیٹرزمکیش چنتھا نے بھی ایک ایسی ہی ریل تیار کی جسے اداکارہ سمانتھا نے دیکھا اور جواب بھی دیا۔
اپنی ایک وائرل ریل میں مکیش چنتھا نے مختصر ویڈیوز کی ایک سیریز تیار کی جس میں وہ اداکارہ سمانتھا پربھو کا گھر تلاش کرتے نظر آتے ہیں اور جم میں پہنچ کر گھٹنوں پر بیٹھ جاتے ہیں تاکہ شادی کی پیشکش کی جائے اور شادی کی پیشکش پر گرما گرم جواب بھی آگیا۔
مداح نے اپنی ریل کے ذریعے اداکارہ سے کہا کہ میں شادی کیلئے تیار ہوں، اگر آپ تیار ہیں لیکن آپ کو شادی کیلئے میرا 2 سال تک انتظار کرنا ہوگا تاکہ میں مالی طور پر مستحکم ہوجاؤں۔ ویڈیو کے ساتھ ہی مکیش چنتھا نے تحریر کیا کہ آپ وہ شاٹ مس کردیتے ہیں جن کی آپ کوشش نہ کریں۔
دوسری جانب اداکارہ سمانتھا نے پوسٹ کو نہ صرف دلچسپی اور اشتیاق سے دیکھا بلکہ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے مداح کو جواب بھی دیا۔ سمانتھا پربھو نے کہا کہ “آپ کے پس منظر میں جو جم موجود ہے، اس نے مجھے تقریباً قائل ہی کرلیا۔ ” جس پر مداحوں کی بڑی تعداد نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ سمانتھا پربھو نے ساؤتھ فلم انڈسٹری میں درجنوں فلموں میں اداکاری کا لوہا منوایا ہے اور ان کی متعدد فلمیں ہندی ڈب ورژن میں یوٹیوب پر بھی دسیتاب ہیں جن میں یشودا، خوشی اور انجان جیسی فلمیں شامل ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








