براڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران کے ٹو پر 5ہزار میٹر سے زائد بلندی پر زخمی ہونے والے کوہ پیما مراد سدپارہ جاں بحق ہوگئے ہیں، نائب صدر الپائن کلب نے انتقال کی تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق الپائن کلب کے نائب صدر ایاز شگری نے مراد سدپارہ کی موت کی تصدیق کی۔ مہم جوئی کا ایک اور باب بند ہوگیا۔ رواں سال مراد سدپارہ کے ٹو کلین اپ اور ریسکیو مشن میں بھی حصہ لے چکے تھے۔
ماضی میں مراد سدپارہ نے کے ٹو سمیت کئی بلند و بالا چوٹیوں کو سر کیا اور سبز ہلالی پرچم لہرایا تھا۔ براڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران گزشتہ دنوں سر پر گہری چوٹ لگنے سے مراد سدپارہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔
گہری چوٹ سے شدید زخمی مراد سدپارہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔ الپائن کلب کے نائب صدر ایاز شگری نے کہا کہ مراد سدپارہ کو 5 ہزار700 میٹر کی بلندی پر جان لیوا حادثہ پیش آیا ہے۔
پاک فوج نے 4 مقامی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کیلئے بیس کیمپ تک پہنچایا۔ ریسکیو مشن میں 4 مقامی کوہ پیما حصہ لے رہے ہیں۔ مراد سدپارہ کے جسدِ خاکی کو مقامی کوہ پیما بیس کیمپ تک لانے کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








