معروف گلوکارہ ہانیہ اسلم قلبی مرض کے باعث انتقال کرگئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

ہانیہ اسلم
(فوٹو: آج نیوز)

معروف گلوکارہ ہانیہ اسلم قلبی مرض کے باعث انتقال کرگئی ہیں، وفات کی تصدیق سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے کردی گئی ہے۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی گلوکارہ اور گٹارسٹ ہانیہ اسلم کا انتقال پیر کی صبح کو ہوا۔ زیب اور ہانیہ دوگانا گانے والے فنکاروں کے گروپ میں شامل زیب بنگش نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ہانیہ اسلم کے انتقال کی اطلاع دی۔

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق ہانیہ اسلم کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا۔ ماضی میں کوک اسٹوڈیو میں پیش کیے گئے 2010 کے گیت بیبی صنم سمیت ہانیہ اسلم اور زیب بنگش نے متعدد گیت گائے۔

بیبی صنم کے باعث گلوکارہ ہانیہ اسلم اور زیب بنگش کو قومی سطح پر بے مثال شہرت ملی۔ ملک بھر میں ہانیہ اسلم کی گلوکاری کے مداح انتقال کی خبر پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کر رہے ہیں۔

آج سے 4سال قبل 2020 میں یولن میگزین سے گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ ہانیہ اسلم کا کہنا تھا کہ میں یقین سے نہیں کہہ سکتی کہ موسیقی نے مجھے متاثر کیا یا میں نے موسیقی کا راستہ خود چنا تھا۔

 

Related Posts