ونڈر ورلڈ پاکستان بند، لاہور کے شہری سستی تفریح سے محروم

تازہ ترین

تازہ ترین

ونڈر ورلڈ
(فوٹو: آن لائن)

معروف امیوزمنٹ پارک ورنڈرورلڈ پاکستان بند ہوگیا، جس کے بعد لاہور کے شہری معیاری اور سستی تفریح سے محروم ہوگئے ہیں۔

مشہورومعروف تفریحی پارک ونڈر ورلڈ پاکستان 10 سالہ لیز کی مدت پوری ہونے پر بند کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں پارک بند ہونے کی وجہ لیز کا اختتام بتایا گیا ہے جس پر شہریوں نے افسوس کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں ونڈر ورلڈ پاکستان کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 10 سال تک ونڈر ورلڈ پاکستان میں عوام کو محظوظ کرنے کے بعد ہمارا لیز معاہدہ ختم ہوگیا ہے۔ بدقسمتی سے اب ہم نے پارک بند کردیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Paperazzi Magazine (@paperazzimagazine)

پوسٹ میں کہا گیا کہ ہم کسی بھی زحمت کیلئے معذرت خواہ ہیں اور شہریوں کی جانب سے ہماری مشکلات سمجھنے اور سپورٹ کیلئے ہم لاہور کے عوام کے شکر گزار ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے پوسٹ پر مختلف تبصرے کیے۔

بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ جس طرح ونڈر ورلڈ پاکستان بند ہوگیا، اسی طرح سارے کاروبار بند ہوجائیں گے۔ ایک صارف نے کہا کہ ونڈر ورلڈ پاکستان تمام بچوں اور نوجوانوں کیلئے محفوظ اور صحت بخش مقام تھا۔

 

Related Posts