وادئ تیراہ میں شہید پاک فوج کے مایہ ناز افسر لیفٹیننٹ جنرل عزیر محمود کو آبائی علاقے میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وادئ تیرہ میں وطن کی حرمت پر قربان ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل عزیر محمود ملک شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔ نمازِ جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئر افسران اور جوان شریک ہوئے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عزیر محمود ملک کی نمازِ جنازہ اور تدفین میں شہید فوجی افسر کے لواحقین اور عمائدینِ علاقہ نے بھی شرکت کی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے ہزاروں جانوں کی قربانیاں دیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہمارے بہادر شہداء کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
ہزاروں جانوں کی قربانیوں کے باوجود ملک بھر میں دہشت گردی سے وطن کی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔ خاص طور پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردوں کی ملک دشمن کارروائیاں عروج پر ہیں۔
دوسری جانب پاک فوج کے جوان روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردی کے خلاف آپریشن کر رہے ہیں۔ سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں سے لے کر بلوچستان میں بی ایل اے اور ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ہورہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








