لوگ جان دینے کو تیار ہیں، عمران خان نے بڑی دھمکی دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو دی نیوز

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ لاوا پک چکا ہے، خبردار کر رہا ہوں اب لوگ جیل جانے اور جان دینے کو تیار ہیں۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ آج تک پارٹی کو اسٹریٹ موومنٹ کا نہیں کہا لیکن مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانا گیا تو اسٹریٹ موومنٹ شروع کرنے لگے ہیں، حکومت نے چیف جسٹس کو توسیع دینے کی کوشش کی تو احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ لاوا پک چکا ہے، لوگ تیار ہیں وہ کال دینے لگے ہیں، خبردار کر رہا ہوں کہ اب لوگ جیل جانے اور جان دینے کو تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت دو تہائی اکثریت قائم کر کے آئین میں تبدیلی کرنا چاہتی ہے، ملکی حالات بنگلا دیش سے زیادہ برے ہیں۔

عمران خان کا کہناتھاکہ 9 مئی کو آگ انہوں نے خود لگائی ہے، میرا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں، مخالفین کو جیسے ہی لگتا ہے کہ میرا اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہے تو ان کی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں۔

Related Posts