یومِ آزادی کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوگی، سب فیملی کو لیکر پہنچیں۔کامران ٹیسوری

تازہ ترین

تازہ ترین

یومِ آزادی
(فوٹو: آن لائن)

کراچی میں یومِ آزادی کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوگی۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سب فیملی کو لے کر ساتھ پہنچیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس سندھ میں جشنِ آزادی کی آمد سے قبل ہی یومِ آزادی کی تقریب کی تیاریاں جاری ہیں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ہدایات کے تحت 13 اگست کی رات کو 12 بجتے ہی آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔

گورنر ہاؤس میں 14 اگست کو یومِ آزادی کی تقریب ہوگی۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ سب نے فیملیز کے ساتھ 14 اگست کی صبح 10 بجے گورنرہاؤس پہنچنا ہے۔ ساڑھے 7بجے سے لائیو پرفارمنسز ہوں گی۔ عاطف اسلم پرفارم کریں گے۔

یومِ آزادی کی تقریب کے حوالے سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم بھی کراچی میں یومِ آزادی کی تقریب میں شریک ہوں گے۔ ہم سب مل کر یومِ آزادی منائیں گے۔ آپ نے کوئی ٹکٹ نہیں خریدنا، قومی پرچم یا بیج لگا کر آئیں۔

یومِ آزادی کیا ہے؟

آج سے 77سال قبل 14اگست 1947 کو قیامِ پاکستان کی یاد میں ہر سال قوم اپنا یومِ آزادی 14اگست کے روز مناتی ہے۔ اس روز بچے، بڑے اور بوڑھے قومی پرچم لہراتے ہیں، سبز ہلالی پرچم گھروں کی دیواروں اور چھتوں پر لگائے جاتے ہیں اور آتش بازی بھی کی جاتی ہے۔

یومِ آزادی پاکستانی شہریوں کو جدوجہدِ آزادی، قائدِ اعظم محمد علی جناح، محترمہ فاطمہ جناح، لیاقت علی خان، مولانا محمد علی جوہر اور سر سیّد احمد خان جیسے قومی ہیروز کی یاد دلاتا ہے جو تاریخ کے مختلف ادوار میں جدوجہدِ آزادئ پاکستان کا حصہ رہے ہیں۔

Related Posts