اکشے کمار کی فلم کھیل کھیل میں کس پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

اکشے کمار

معروف بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی فلم کھیل کھیل میں آج بھارت کے یومِ آزادی کے موقعے پر او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی جائے گی۔

ڈارک کامیڈی تھرلر فلم میں اداکارہ وانی کپور، تاپسی پنو، سمیت دیگر فنکاروں کے ساتھ اکشے کمار ایک خطرناک کھیل کھیلتے نظر آتے ہیں جو کھیل میں شامل ہر کھلاڑی کی زندگی کو بدل کر رکھ دیتا ہے۔ آئیے فلم کے متعلق مزید معلومات کا احاطہ کرتے ہیں۔

فلم کا پلاٹ

فلم دوستوں کے ایک گروہ کے گرد گھومتی ہے جو شادی شدہ ہیں جو اپنے موبائل فون کو سب کے سامنے کھولنے اور تمام پیغامات عوام کے سامنے رکھنے کا خطرہ مول لے لیتے ہیں جس کے نتیجے میں ہر شخص کے ذاتی راز اور معلومات سب کے سامنے آجاتی ہیں۔

بظاہر کامیڈی دکھائی دینے والی فلم اہلِ خانہ کیلئے خوفناک فلم ثابت ہوتی ہے جس میں کثیر ازدواجی تعلقات کا موضوع بہت چالاکی کے ساتھ چھیڑا گیا ہے، جس کے نتیجے میں فلم کے ہر کردار کی زندگی الگ الگ سمت میں چل پڑتی ہے۔

ٹکٹس اور او ٹی ٹی

فلم کی ریلیز سے قبل ہی اس کے 47 ہزار ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں جس کی مالیت کا تخمینہ 1اعشاریہ 54 کروڑ لگایا گیا ہے۔ فلمسازوں کا کہنا ہے کہ کھیل کھیل میں 15اگست کو نیٹ فلکس کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی جائے گی جس نے فلم کے اسٹریمنگ رائٹس خرید لیے ہیں۔

Related Posts