حافظ نعیم کامہنگی بجلی اور مہنگائی کے خلاف ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

مہنگی بجلی
(فوٹو: حافظ نعیم الرحمٰن)

ملتان: امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے مہنگی بجلی اور مہنگائی کے خلاف ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا ہے جو 28اگست کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں جماعتِ اسلامی کے جلسے سے خطاب کے دوران حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی حکومتوں نے عوام کو بجلی کے بھاری بلز میں دبا دیا۔ بلز نے عوام کو بے حال کردیا، عوام حکمرانوں کی عیاشیوں کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

جلسے سے خطاب کے دوران حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعتِ اسلامی حکومت سے معاہدہ کرکے گھر میں نہیں بیٹھی۔ ہم آج بھی اپنے مطالبات پر قائم ہیں، اگر مطالبات نہ مانے گئے تو چاروں طرف سے عوام کا سمندر لے کر اسلام آباد کا رخ کریں گے۔ انہوں نے 14روپے فی یونٹ کم کردئیے ہیں۔

خطاب کے دوران امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ عوام دیکھ لے کہ کس کی جدوجہد کی وجہ سے بجلی کی قیمت کم ہوئی۔ یہ بات کریڈٹ کی نہیں ہے، اگر کوئی کریڈٹ لینا چاہتا ہے تو لے لے۔ ہمیں مہنگی بجلی کسی صورت قبول نہیں۔ نواز شریف بجلی سستی کرسکتے ہیں تو شہباز شریف ریلیف کیوں نہیں دے سکتے؟

امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ سود کی لعنت بتدریج ختم کرکے بجلی کے بلز پر عوام کو ریلیف دینا ممکن ہے۔ سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کی توسیع کیلئے پی ٹی آئی، مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی اکٹھی ہوجاتی ہیں تو عوامی ریلیف کیلئے ایسا کیوں نہیں کیاجاسکتا؟ عوام کو ریلیف دیا جاسکتا ہے۔

Related Posts