شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی مسلم ٹاؤن میں درندہ صفت ٹھرکی شخص کی جانب سے دن دہاڑے باپردہ خاتون کے ساتھ نا زیبا حرکت کا افسوس ناک واقعہ سامنے آیا ہے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ نارتھ کراچی مسلم ٹاؤن میں پیش آیا۔
واقعے کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاں موٹر سائیکل پر چھوٹے بچے کے ساتھ گھومنے والے سفاک ٹھرکی شخص نے با پردہ خاتون کے ساتھ رہ چلتے نا زیبا حرکت کی اور فرار ہوگیا۔
موٹر سائیکل سوار ملزم کی خاتون کو ہراساں کرنے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی جس میں موٹر سائیکل سوار کے ساتھ ٹنکی پر بچے کو بھی بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ واقعہ بارہ اگست کی صبح پیش آیا مگر پولیس ملزم کو پکڑنے میں تاحال ناکام ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








