فاسٹ بولر احسان اللہ نے اپنے والد کی مخالفت کر دی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو اسکرین گریب

فاسٹ بولر  احسان اللہ  نے اپنے والد کے بیان کی مخالفت کرتے  ہوئے کہا ہے کہ میرا ری ہیب سوات میں اچھا چل  رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں فاسٹ بولر احسان اللہ کا کہنا تھا کہ  میرا  ری ہیب سوات  میں اچھا چل رہا ہے، میری کہنی کا خم اور  سیدھے بازو کا اینگل ٹھیک ہو رہا ہے، میں جلد کم بیک کروں گا۔

احسان اللہ کا کہنا تھا کہ میڈیا پر خبر آئی کہ میرا ری ہیب اچھا نہیں چل رہا، پی سی بی کو درخواست کرتا ہوں میرا ری ہیب اچھا چل رہا ہے مجھے سوات میں ہی رہنے دیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل  احسان اللہ کے والد  نے ایک بیان میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے بیٹے کی لاہور میں دیکھ بھال کی درخواست کی تھی۔

احسان اللہ کے والد کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے کو این سی اے میں منتقل کرکے علاج کیا جائے، سوات میں سہولیات اچھی نہیں، جس کی وجہ سے بیٹے کا کیریئر داؤ پر لگ گیا ہے۔

یاد رہے کہ احسان اللہ گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے کہنی کی انجری کا شکار ہیں، اس دوران ان کا آپریشن بھی ہوا اور انگلینڈ میں ان کا چیک اپ بھی کرایا گیا جس کے بعد پی سی بی کی ایک کمیٹی نے احسان اللہ کی سرجری اور علاج پر سوالات  اٹھائے  اور  پھر  ان کے طویل ری ہیب کی تجویز دی۔

Related Posts