لاہور میں پولیس نے برقع پہن کر خواتین کو ہراساں کرنے اور چھیڑ چھاڑ کرنے والے ٹھرکی شخص کو گرفتار کرلیا۔
لاہور پولیس کے مطابق شہر میں پیٹرولنگ کے دوران انہیں خفیہ اطلاع ملی کہ ایک برقع پوش ٹھرکی مرد خواتین کو ہراساں کرنے کی وارداتیں کر رہا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے علاقے شنگھائی پل سے برقع پہن کر خواتین کو ہراساں اور ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے شخص کو موقع سے گرفتار کیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم علی رضا شاپنگ کے لیے آئی فیملیز کو ہراساں کر رہا تھا، فوٹیج میں ملزم کو برقع پہنے ہوئے نا مناسب حرکات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
لاہور پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کے لئے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








